بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ (آج) سے شروع ہوگا ،ْ عالمی نمبر ایک ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال ٹائٹل کا دفاع کریں گے

اتوار اپریل 13:10

بارسلونا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ (آج) پیر سے شروع ہوگا جس میں عالمی نمبر ایک ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال ٹائٹل کا دفاع کریں گے، انہیں ایونٹ میں ٹاپ سیڈ کی حیثیت حاصل ہوگی۔

(جاری ہے)

29 اپریل تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں بلغاریہ کے گریگور دمتروف، آسٹریا کے ڈومنک تھیم، جنوبی افریقا کے کیون اینڈرسن، بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن، سپین کے پیبلو بسٹا، ارجنٹائن کے ڈیاگو شوارٹزمین اور سپین کے رابرٹ بوٹسٹا سمیت کئی اہم کھلاڑی حصہ لیں گے۔

متعلقہ عنوان :