شہرہ آفاق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی باکسنگ رنگ میں شاندار واپسی، کینیڈین باکسر فل لو گریکو کو بآسانی شکست دے کر فائٹ اپنے نام کرلی

فائٹ میں کامیابی پر بہت خوش ہوں، مستقبل میں مزید فائٹس اپنے نام کرنا چاہتا ہوں، اپنی کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ چیمپئن بننا چاہتا ہوں، عامر خان

اتوار 22 اپریل 2018 13:10

لندن۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) شہرہ آفاق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کینیڈین باکسر گریکو کو بآسانی شکست دے کر فائٹ اپنے نام کرلی۔ باکسر عامر خان دو سال کے بعد باکسنگ رنگ میں لوٹے اور آتے ہی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک منٹ سے بھی کم وقفے میں حریف باکسر کو چاروں شانے چت کردیا۔

گزشتہ روز 31 سالہ عامر خان اور 33 سالہ کینیڈین باکسر فل لو گریکو کے درمیان برطانیہ کے شہر لیورپول میں مقابلہ ہوا، عامر خان نے تقریباً دو سال بعد رنگ میں واپسی کی اور مقابلہ شروع ہوتے ہی اپنے حریف پر دائیں اور بائیں طرف سے گھسوں کے تابڑ توڑ حملے کیے۔ باکسر عامر فائٹ کے آغاز سے ہی حریف باکسر پر حاوی ہوگئے وہ کینیڈین باکسر پر ایسے ٹوٹ پڑے کہ صرف 13 سیکنڈ کے اندر ہی اپنے حریف کو گھٹنوں کے بل گرا دیا تاہم 1 منٹ سے بھی کم وقت میں انہوں نے گریکو کو ناک آؤٹ کردیا۔

(جاری ہے)

فائٹ اپنے نام کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ میں اپنی اس کامیابی پر بہت خوش ہوں اور مستقبل میں مزید بڑے مقابلوں کے لئے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے شائقین کو بڑے مقابلے دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے اس خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہ باکسنگ سٹیڈیم مکمل بھرے ہوئے ہوں۔ عامر خان نے مزید کہا کہ وہ باکسنگ رنگ میں اس لیے واپس آئے ہیں کہ وہ بتا سکیں عامر خان کیا ہے۔

فاتح باکسر نے کہا کہ وہ دوبارہ چیمپئن بننا چاہتے ہیں جس کے لئے انہوں نے بھرپور تیاری کر رکھی ہے، انہوں نے کہا کہ انکا اگلا ہدف دوبارہ ٹائٹل حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رنگ سے وہ دو سال تک باہر رہے تاہم جم میں سخت محنت کر تے رہے تھے جس کا صلہ انکو فائٹ میں فاتح کی صورت میں ملا ہے، انہوں نے کہا کہ اپنی جم پریکٹس کے دوران ایک دن کی بھی چھٹی نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ اس لائٹ مڈل ویٹ کے مقابلے کے بعد میری تمام تر توجہ کیل بروک کے خلاف فائٹ پر مرکوز ہے ۔ واضح رہے کہ سابق لائٹ اور ویلٹر ویٹ عالمی چیمپیئن عامر خان لاس ویگس 2016 میں سول کینیلو الواریز کے ہاتھوں ناک آؤٹ ہونے کے بعد سے کسی مقابلے میں نہیں اترے تھے جب کہ اس سے قبل برطانیہ کے شیفیلڈ میں پانچ سال قبل انھوں نے جولیو ڈیاز کو پوائنٹس کی بنیاد پر شکست دی تھی۔

متعلقہ عنوان :