ڈیوس کپ ٹائی ورلڈ گروپ پلے آف ڈراز کا اعلان، برطانیہ کو ازبکستان، آسٹریلیا کو آسٹریا کا چیلنج درپیش ہو گا

اتوار اپریل 13:10

لندن۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) ڈیوس کپ ٹائی ورلڈگروپ پلے آف ڈراز کا اعلان کر دیا گیا، ٹائی 14 سے 16 ستمبر تک کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

ٹائی کی فاتح ٹیمیں آئندہ برس شیڈول ورلڈ گروپ کیلئے کوالیفائی کر لیں گی جبکہ شکست کی صورت میں انہیں دوبارہ یورپا افریقہ زونل گروپ مرحلہ کھیلنا پڑے گا۔ آرگنائزرز نے ورلڈ گروپ پلے آف کے آخری رائونڈ میچز کے ڈراز کا اعلان کر دیا ہے، برطانیہ کو ازبکستان، آسٹریلیا کو آسٹریا، ارجنٹائن کو کولمبیا، سوئٹزرلینڈ کو سویڈن، سربیا کو بھارت،، کینیڈا کو ہالینڈ، ہنگری کو جمہوریہ چیک اور جاپان کو بوسنیا ہرزیگووینا کا چیلنج درپیش ہو گا۔