حجرہ شاہ مقیم‘ خطرناک انداز میں تیزرفتار ٹرک چلانے پر ڈرائیور گرفتار ،پٹرولنگ پولیس نے ٹرک قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کرلیا

اتوار 22 اپریل 2018 13:20

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) خطرناک انداز میں تیزرفتار ٹرک چلانے پر ڈرائیور گرفتار ،پٹرولنگ پولیس نے ٹرک قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

ا ین این آئی کے مطابق املی موتی اوکاڑہ کا رہائشی ڈرائیور اکرم شیخ مین قصور روڈ پر انتہائی تیز رفتاری اور غفلت میںخطرناک اندازمیں ٹرک نمبری ڈبلیو این 5473چلاتاہوا پایاگیاجو کسی بھی سنگیں حادثہ کاباعث بن سکتا تھاجس پر پٹرولنگ پولیس حجر ہ شاہ مقیم کی گشتی پارٹی نے پیچھا کرکے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار جبکہ اسکا ٹرک قبضہ میںلیکر مقدمہ درج کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :