سرگودھا لاہور روڈ پر بھاگٹانوالہ کے قریب تیز رفتار کار نے نو عمر بچے کو کچل دیا

اتوار 22 اپریل 2018 13:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) سرگودھا لاہور روڈ پر بھاگٹانوالہ کے قریب تیز رفتار کار نے نو عمر بچے کو کچل دیا، پولیس نے کار اور ڈرائیور کو تحویل میں لے لیا، زرائع کے مطابق حادثہ سرگودھا کے نواح میں تھانہ لکسیاں کی حدود میں ہوا جہاں سرگودھا سے لاہور جانے والی کلٹس کار نمبری نے سبحان کالونی دودہ کے 9سالہ آصف کو گھر کے نزدیک کچل دیا، جس کے نتیجہ میں کم سن آصف شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال لیجایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، پولیس تھانہ لکسیاں نے کار اور کار ڈرائیور کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ اورنعش ضروری کاروائی کے بعد ورثائ کے سپرد کر دی۔