رمضان المبارک کی آمد پر منافع خوروں نے اشیاء خوردونوش کی مضر صحت اشیاء مختلف گوداموں اور اسٹوروں میں اسٹاک کرنی شروع کردی

اتوار 22 اپریل 2018 13:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) رمضان المبارک کی آمد پر منافع خوروں نے اشیاء خوردونوش کی مضر صحت اشیاء مختلف گوداموں اور اسٹوروں میں اسٹاک کرنی شروع کردی ہیں جو رمضان کے مہینے میں ملاوٹ کے ساتھ مارکیٹوں میں فروخت ہونگی ،ْ پرائس کنٹرول کمیٹی دفاتروں میں دب کر رہ گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال کی طرح اِس سال بھی منافع خوروں نے مضر صحت اشیاء خوردونوش جس میں آٹا ، چاول ، گھی ، دالیں، بجائے دریائوں میں پھینکنے کے مختلف اسٹوروں اور گوداموں میں اسٹاک لگانا شروع کردیا ہے جس سے رمضان شروع ہوتے ہی اِن اشیاء کو روزہ داروں میں فروخت کرنے کا پالان تیار کررکھا ہی! تاکہ جو شیطان رمضان میں قید کیا جاتا ہے ،منافع خوراُس کا چیلوں کا کردار ادا کریں ، اِس سلسلہ میں پرائس کنٹرول کمیٹی بھی ناکام ہوکر رہ گئی،اپنے دفاتروں میں دب کر رہ گئی ، کوئی پوچھنے والا نہیں رمضان کی آمد کے موقع پر پہلے ہی ٹوکے ، چھرے تیز رکھے ہیں جس سے روزہ داروں کو ذبح کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :