کابل کے الیکشن سنٹر میں بم دھماکہ، 4 افراد ہلاک

اتوار 22 اپریل 2018 13:30

کابل۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے ایک بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق یہ دھماکا کابل کے مغربی حصے کے علاقے دشتِ برخی میں واقع ووٹروں کے ایک رجسٹریشن سنٹر میں ہوا جو بظاہر ایک خودکش حملہ تھا۔ کابل کے محکمہ صحت کے ایک اہلکار نے برطانوی خبر رساںکو بتایا کہ دھماکے کے مقام سے لوٹنے والی ایمبولینسوں میں اب تک کم از کم چار لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ شہر کے مختلف ہسپتالوں میں 15 زخمیوں کو لایا جا چکا ہے۔