داغستان میں انسداد دہشت گردی کی کارروائی،9 مشتبہ افراد ہلاک

اتوار 22 اپریل 2018 13:30

ماسکو۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) روس میں مبینہ دہشت گردانہ کارروائی کی منصوبہ بندی کرنے والے نو مشتبہ افراد کو داغستان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ہلاک کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق داغستان میں انسداد دہشت گردی کی سرکاری کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی یہ کارروائی پولیس کو اس مشتبہ گروہ کے شہر میں چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع کے ملنے کے بعد کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ گروہ یکم مئی کو عام تعطیل کو روس میں دہشت گرد کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔