چین میں 2 کشتیاں ڈوبنے سے 17 افراد ہلاک

اتوار 22 اپریل 2018 13:30

بیجنگ۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) چین میں دو کشتیاں دریا میں الٹنے کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ حادثہ گوئیلِن کے قریب اٴْس وقت پیش آیا جب ریس میں حصہ لینے کی تیاری میں مصروف دو ڈریگن کشتیاں یکے بعد دیگرے دریا میں الٹ گئیں۔

(جاری ہے)

جس مقام پر یہ حادثہ ہوا وہاں دریا کے دو پاٹ آپس میں ملتے ہیں اور اس باعث وہاں پانی کا بہاؤ انتہائی تیز ہوتا ہے۔ چین کی شنہوا نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ دونوں کشتیوں پر 57 افراد سوار تھے۔ کشتیوں میں سوار زیادہ تر افراد نے لائف جیکٹس نہیں پہن رکھی تھیں۔

متعلقہ عنوان :