امریکا مسیحی پادری کے بدلے فتح اللہ گولن کو حوالے کرے، ترک صدر

اتوار اپریل 13:30

انقرہ۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) ترک صدر رجب طیب اردوآن نے کہا ہے کہ اگر امریکا ترکی میں قید مسیحی پادری کی رہائی چاہتا ہے تو اسے اپنے ہاں مقیم جلا وطن ترک مذہبی مبلغ فتح اللہ گولن کو ان حوالے کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

ترک صدر نے یہ بات ایک ملکی نجی ٹی وی پر مسیحی پادری اینڈریو بٴْرنسن کی رہائی کے امریکی مطالبے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔ انڈریو بٴْرنسن کو 2016ء میں دہشت گردگروہوں سے مبینہ رابطوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ الزام ثابت ہونے پر بٴْرنسن کو35 سال تک کی قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :