بھارت کے 12 سالہ طالب علم نے آن لائن کمپنی بنالی

اتوار 22 اپریل 2018 13:40

نئی دہلی ۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) بھارت کے علاقے جبل پور میں سینیئر سیکنڈری سکول کے طالب علم نے آن لائن کمپنی بنالی ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق 12سال کے آدتیہ چوبے نے تقریباً 82 ایپ بنارکھے ہیں۔اس کے علاوہ اس کے سوشل میڈیا پربھی ایپس ہیں۔

(جاری ہے)

آدتیہ نے 9 برس کی عمر میں ایپس کی دنیا میں قدم رکھا اور آج آن لائن ’’آدی‘‘نامی کمپنی کا مالک بن چکا ہے اور جس کمپیوٹر لنگویج کی اس کے پاس ڈگری نہیں تھی وہ اس کی آن لائن ٹریننگ دے رہا ہے۔

آدتیہ کے والد ایک فیکٹری میں جونیئر ورکس منیجر جبکہ ماں اسکول میں سائنس کلاس کی ٹیچر ہیں۔ آدتیہ نے بتایا کہ 9سال کی عمر میں لیپ ٹاپ پر کھیلتے وقت نوٹ پیڈ پلس ، پلس سافٹ ویئر ڈائون لوڈ کیا۔ اس نوٹ پیڈ پر جب کچھ ٹائپ کرنا چاہا تو ایرر آنے لگا ، سیٹنگ میں جاکر دیکھا تو جاوا لینگویج نظر آئی۔ اس کے بارے میں سرچ کیا اور جاوا کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے بعد اس میں مہارت حاصل کی اور آج اس لنگویج کا ماہر بن چکا ہوں۔