ْنیب نے خیبرپختون خوا میں مختلف سرکاری محکموں کے حکام کے خلاف کرپشن کی تحقیقات شروع کردیں

اتوار اپریل 13:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے خیبرپختون خوا میں مختلف سرکاری محکموں کے حکام کے خلاف کرپشن کی تحقیقات شروع کردیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پشاور میں نیب ریجنل بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں مختلف محکموں کے حکام کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی۔ نیب نے اجلاس میں خیبرپختون خوا ٹورازم کارپوریشن کے ملازمین کے خلاف بدعنوانی کی تحقیقات کی منظوری دیدی ہے۔

(جاری ہے)

نیب نے بتایا کہ ڈی ای او زنانہ ڈی آئی خان کے خلاف بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی انکوائری بھی شروع کردی گئی ہے۔ادھر ٹی ایم اے نوشہرہ کے ایڈمنسٹریٹو ا?فیسر کے خلاف بھی کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں تحقیقات کی جائیں گی۔ سینئر آڈیٹر، اکاؤنٹس آفیسر شانگلہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا بھی حکم جاری کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :