ووٹ کو عزت دو‘ کے نعرے کے ساتھ انتخابات میں جائیں گے ،ْوزیر اعظم

کوئی بھی شخص ایسا نہیں ہوگا جو ووٹ کی حرمت کی مخالفت کرے ،ْ شاہد خاقان عباسی

اتوار اپریل 13:50

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) آئندہ عام انتخابات میں اپنی انتخابی مہم کے دوران ووٹ کو عزت دو کے نعرے کو آگے لے کر بڑھے گی۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کوئی بھی شخص ایسا نہیں ہوگا جو ووٹ کی حرمت کی مخالفت کرے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) الیکشن لڑے گی بھی اور کامیاب بھی ہوگی۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف سے متعلق کہا کہ نواز شریف وطن واپس جائیں گے ،ْ حاضری سے استثنیٰ نہ ملنا عدالتی فیصلہ ہے ،ْ اس حوالے سے عدالتوں سے پوچھا جائے۔ایک سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ نگراں وزیر اعظم کے نام کا فیصلہ میں اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ مشاورت سے کریں گے۔۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بجٹ کی تیاری میرے مشیر برائے خزانہ، محصولات و اقتصادی امور ڈویژن مفتاح اسمٰعیل کی ذمہ داری ہے جو اپنی ذمہ داری ادا کر رہے ہیں۔