شجاع آباد ،ْ غیرت کے نام پر لڑکی کے باپ اور بھائیوں کا لڑکے پر لاٹھیوں سے بہیمانہ تشدد لڑکے کی دونوں ٹانگیں توڑ کر سڑک پر پھینک دیا

اتوار اپریل 13:50

شجاع آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) شجاع آباد کے نواحی علاقہ رسول پور میں غیرت کے نام پر لڑکی کے باپ اور بھائیوں کا لڑکے پر لاٹھیوں سے بہیمانہ تشدد لڑکے کی دونوں ٹانگیں توڑ کر سڑک پر پھینک دیا۔مقامی زمیندار اور اس کے بیٹوں نیاللہ دتہ کو غیرت کے نام پر اپنے ڈیرے پر اس کے پائوں رسیوں سے باندھ کرسر عام لاٹھیوں سے تشدد کیا۔

(جاری ہے)

اللہ دتہ تشدد کے دوران بے ہوش ہو جاتا تو اس کو گندا پانی پلا کر ہوش میں لاکر دوبارہ تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اللہ دتہ پر شدید تشدد کر کے اس کی دونوں ٹانگیں توڑ دی گئیں۔ نوجوان پر تشدد کے دوران اہل علاقہ زمیندار کے خوف سے اس کو چھڑوانے کی ہمت کسی نے نہ کی۔ اللہ دتہ کو غفار اس کے بیٹے فرید اور حامد نے تشدد کر کے اس کی دونوں ٹانگیں ٹوٹنے اور بے ہوش ہونے کے بعد سٹرک پر پھینک دیا۔ اہل علاقہ نے اللہ دتہ کو لودھراں کے نجی ہسپتال منتقل کردیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :