پنجاب باکسنگ چیمپئن شپ برائے مردوخواتین 11 سے 15 مئی تک کھیلی جائے گی

اتوار اپریل 13:50

اسلام آباد ۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام اور پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے پنجاب باکسنگ چیمپئن شپ برائے مردوخواتین 11 سے 15 مئی تک لاہور میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

سپورٹس بورڈ پنجاب کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق سپورٹس بورڈ پنجاب اور پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن نے مشترکہ طور پر اس بات کا اعلان کیا، چیمپئن شپ میں یوتھ، ایلیٹ اور ایلیٹ فیمیل کلاس کے درمیان تمام ویٹ کیٹگریز کے مقابلے ہوں گے، ’’کون بنے گا پنجاب کا باکسنگ چیمپئن‘‘ ایونٹ کا نعرہ ہو گا۔

آرگنائزرز کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے انعقاد سے ملک میں باکسنگ کھیل کو فروغ حاصل ہو گا اور ہمیں امید ہے کہ نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :