محکمہ بلدیات اور نیسپاک باہمی تعاون سے منتخب شہروں میں عوام کوموثر اور دیرپاانفراسٹرکچر فراہم کریں گے،نیسپاک منصوبہ کا آرکیٹٹیکچراور انجینئرنگ ڈیزائن کے علاوہ دیگر ترقیاتی سرگرمیوں کی دیکھ بھال بھی کرے گا، عوام کو سیوریج، واٹر سپلائی ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ، ٹرانسپورٹ او رری ہیبلی ٹیشن کے بہترین معاملات کی فراہمی کے لئے 600ملین ڈالر کی خطیر رقم سے پراجیکٹ تیار
اتوار 22 اپریل 2018 14:00
(جاری ہے)
اور کاروباری عمل اور معاشی سرگرمی میں بہتری آئے گی۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شاہد نصر راجہ نے اس منصوبہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپرومنٹ انوسٹمنٹ منصوبہ منتخب شہروں میں بہتری لانے میں شروع کیاجارہا ہے جو ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔
انہو ں نے کہا کہ ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے تعاون سے صوبہ کے پانچ بڑے شہروں ساہیوال، سیالکوٹ، رحیم یارخان، بہاولپور اور سرگودھا میں عوام کو سیوریج، واٹر سپلائی ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ، ٹرانسپورٹ او رری ہیبلی ٹیشن کے بہترین معاملات کی فراہمی کے لئے 600ملین ڈالر کی خطیر رقم سے پراجیکٹ تیار کیا گیا ہی- اس پورے عمل میں 500ملین ڈالر ایشین ڈویلپمنٹ بنک اور 100ملین ڈالر حکومت پنجاب فراہم کرے گی-اس سلسلے میں پراجیکٹ پر عمل کا آغاز سیالکوٹ اور ساہیوال سے شروع کیاجا رہا ہے - انہو ں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں سیالکوٹ اور ساہیوال میںشہری سہولیات جیسے پینے کے صاف پانی ، سیوریج کے نظام کی بحالی،صفائی کی سہولیات،پارکوں، گلیوں اور بس ٹرمینلز پر تمام سہولیات کی فراہمی، نکاسی آب کے مسائل کے حل،پرانے اور بوسیدہ واٹر سپلائی لائنوں کی تبدیلی،نئے ٹیوب ویلز کی تنصیب، ٹریفک مینجمنٹ ، پبلک پارکس کی بحالی ، سیوریج سسٹم کی بحالی اور سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب ،بس اسٹاپس کی تعمیر، گرین بیلٹس کی بحالی ،کوڑا کرکٹ کو تلف کرنے،پینے کے صاف پانی کی فراہمی جیسے مفادعامہ کے منصوبوں پر کام کر کے ساہیوال اور سیالکوٹ کو محفوظ ،موثر اور دیرپاانفراسٹرکچر فراہم کیا جا ئے گا۔جس سے لاکھوں شہریوں کا معیار زندگی بلند ہو گا ۔اور کاروباری عمل اور معاشی سرگرمی میں بہتری سے لاکھوں افراد مستفید ہوںگے۔ کو ممکن بنانے کے لئے کام کیا جائے گا۔جبکہ دوسرے مرحلے میں رحیم یارخان، بہاولپور اور سرگودھا کو بھی شامل کر لیا جائے گا۔اس پراجیکٹ پر عمل در آمد ہونے کے بعدان شہروں میں عام لوگوںکے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔مزید قومی خبریں
-
میں نے خود بانی پی ٹی آئی کو کہتے سنا ہے کہ اپوزیشن کو پھانسی لگا دیتے ہیں، ندیم افضل چن
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا گجرات میں عزیزبھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس
-
لڑکے اورلڑکی کی کم ازکم شادی کی عمر 18سال قرار ، چائلڈ میرج بل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ کو ارسال
-
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا مظفر گڑھ میں شادی کا جھانسہ دے کر طالبہ سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پولیس نے چارملزمان کوگرفتارکرکے 38 لٹر دیسی شراب برآمد کرلی
-
پی ٹی آئی کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر بھی اعتراضات عائد، 30 اپریل کو پیشی کا نوٹس جاری
-
پی ٹی آئی کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے،ندیم فضل چن ، فیصل کریم کنڈی
-
گزشتہ 4سال نئی اسکیمز میں وفاق نے سندھ کو نظر انداز کیا، وزیر اعلی سندھ کا وزیراعظم سے شکوہ
-
تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ گئی، 6 افراد زخمی
-
بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
-
ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا: گورنرسندھ
-
شہبازشریف نے نواز شریف کو دھوکا دے کر وزارت عظمٰی چھین لی، لطیف کھوسہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.