سی پیک منصوبہ پاکستانی طلبا ء کے لئے ترقی کی نئی راہیں متعین کرنے میں اہم ثابت ہو گا، اقبال چنڑ

اتوار 22 اپریل 2018 14:00

لاہور۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) صوبائی وزیر کو آپریٹو ملک محمد اقبال چنڑنے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ پاکستانی طلبا و طالبات کے لیے آگے بڑھنے کی نئی راہوں کا تعین اور ترقی کے مواقع فراہم کرے گا۔ پاکستان اور چینی درسگاہوں کے باہمی تعاون اور طلبا گروپس کے تبادلے سے پاکستانی نوجونواں کو ترقی اور خوشحالی کے سفر میں اپنا بھرپور حصہ ڈالنے کی ترغیب اور مہارت میسر آئے گی۔

سی پیک منصوبہ ہمارے خطے میں گیم چینجرثابت ہوگا۔ اس منصوبے کو شروع کرنے میںپاکستان مسلم لیگ کی حکومت نے اہم تاریخی کردار ادا کیا۔ 75ارب ڈالرکا 3218کلو میٹر طویل شاہراہوں کی تعمیر ، گوادربندرگاہ کی اپ گریڈیشن اور توانائی کے منصوبوں پر مشتمل یہ عظیم الشان منصوبہ پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے ریڑ ھ کی ہڈی کی حیثیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ سی پیک منصوبے سے 7لاکھ براہ راست اور ہزاروں بالواسطہ نوکریاں پیدا ہوں گی۔

سی پیک پاکستان میں تعلیمی شعبے میں انقلاب برپا کردے گا۔ مختلف شعبوں میں ہزاروںسکالر شپس کی مدد سے پاکستانی طلباء و طالبات چین کی یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع سے فیض با ب ہورہے ہیں۔ علاوہ ازیں ہمارے خطے کے دیگر ممالک بھی سی پیک کا حصہ بن کر علاقائی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سی پیک کی کامیابی میں ہمارے ملک کی اندرونی سکیورٹی اور سیاسی استحکام کا بنیادی کردار ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک منصفانہ سیاسی کلچر جس میں عوام صرف حقیقی نمائندے ہی قانون سازی کا حق رکھتے ہوں کو فروغ دے کر ہی ہم اپنے ملک کو عالمی معاملات میں اہم کردار کے قابل بناسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :