بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر باپ جاں بحق، بیٹاشدید زخمی

اتوار اپریل 14:00

چیچہ وطنی۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) مسافر بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر باپ جاں بحق،، بیٹاشدید زخمی ہو گیا، ریسکیوذرائع کے مطابق موضع جکھڑ کمالیہ کا رہائشی ہمایوں ڈوگر اپنے بیٹے کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گائوں آ رہا تھا کہ کسووال بائی پاس روڈ پر ریلوے پھاٹک کے قریب مسافر بس نے انہیں بری طرح روند ڈالا،،حادثہ کے نتیجہ میں ہمایوں ڈوگر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیااور اسکا کمسن بیٹا شدید زخمی ہو گیاجسے تحصیل ہسپتال سے طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال منتقل کر دیا گیا،،پولیس مصروف تفتیش ہے۔