نہر سے نامعلوم خاتون کی نعش برآمد

اتوار اپریل 14:00

چیچہ وطنی۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) نہر سے نامعلوم خاتون کی نعش برآمد، شناخت نہ ہونے پر سپرد خاک کردیا گیا، پولیس کے مطابق گاؤں 44،بارہ ایل کی قریبی نہر میں خاتون کی نعش تیر رہی تھی جسے مقامی لوگوں کی اطلاع پر پولیس نے باہر نکالا،پوسٹمارٹم کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق متوفیہ کو قتل کیا گیا ہے،شناخت نہ ہونے پر نعش لاوارث قرار دیدی گئی جس پر میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ نے میت مقامی قبرستان میں سپردخاک کردی۔

متعلقہ عنوان :