فلم ’’پرواز ہے جنون‘‘کی نمائش عیدالفطر پر ہوگی

اتوار 22 اپریل 2018 14:10

لاہور۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) نئی میگا کاسٹ اور سرمائے پر مشتمل نئی اردو فلم’’پرواز ہے جنون‘‘کی نمائش عیدالفطر پر ہوگی‘اس سلسلے میں ایک نجی نجی ٹی وی چینل نے فلم کی پبلسٹی کے حوالے سے اشتہاروں کا آغاز کردیا ہے‘فلم کے ہدایت کار حسیب حسن ہیںجبکہ پاک فضائیہ کے کارناموں پر مشتمل اس فلم میں مرکزی کردار اداکار حمزہ عباسی نے ادا کیا ہے‘فلم میں پاک فضائیہ کے کچھ افسران اور جوانوں نے بھی کام کیا ہے‘ یہ فلم عوام کو پسند آئے گی‘ فلم کا ٹریلر بھی ریلیز کر دیا گیا ہے جو دیکھنے والے پسندکر رہے ہیں۔