وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات کا معین اختر کی برسی پر انھیں خراج عقیدت

معین اختر بے مثال فنکار تھے جنہوں نے سنجیدہ اور مزاحیہ کردار منفرد انداز میں پیش کرکے ناظرین کے دل جیتے،مریم اورنگزیب

اتوار 22 اپریل 2018 14:10

اسلام آباد ۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے نامور فنکار معین اختر کو ان کی برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ معین اختر ایک عظیم اور بے مثال فنکار تھے جنہوں نے سنجیدہ اور مزاحیہ دونوں کردار منفرد انداز میں پیش کرکے ناظرین کے دل جیتے۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے ایک بیان میںانھوں نے کہا کہ معین اختر پوری دنیا میں پاکستان کی پہچان تھے،ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا پر نہیں ہو سکا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نئے آنے والے فنکاروں کے لیے معین اختر ایک ادارے کی حیثیت رکھتے ہیں،انہیں ا،ْن کی فنکارانہ صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔وزیر مملکت نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالٰی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطافرمائے،وہ قوم کی دعاؤں میں ہمیشہ شامل رہیں گے۔