شامی شہررقہ میں اجتماعی قبر سے درجنوں لاشیں برآمد

اتوار اپریل 14:30

دمشق۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) شام میں شدت پسند گروپ داعش کے زیر قبضہ رہنے والے علاقے رقہ میں ایک اجتماعی قبر سے درجنوں لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن میں جنگجوؤں اور عام شہریوں کی لاشیں بھی شامل ہیں۔شام کے ایک مقامی سرکاری عہدیدار عبداللہ العریان کے مطابق اب تک 50 لاشیں نکالی جا چکی ہے جب کہ ایک اندازے کے مطابق اس قبر میں 200 تک لاشیں ہو سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ اجتماعی قبر عسکریت پسندوں کے زیر استعمال ایک اسپتال کے قریب واقع فٹ بال گراؤنڈ میں بنائی گئی تھی۔شدت پسند گروپ نے رقہ کو شام میں اپنا دارالخلافہ قرار دے رکھا تھا اور خیال کیا جاتا ہے کہ شہر سے انخلا کے وقت انھوں نے یہ قبر بنائی ہو گی۔عبداللہ نے کہا کہ بظاہر یہ تدفین کا واحد دستیاب مقام تھا جہاں جلد بازی میں لاشوں کو دفنایا گیا۔ ان کے بقول بعض لاشوں کو نشان لگا کر یہ ظاہر کیا گیا تھا کہ جنگجو تھے جب کہ شہریوں کی لاشوں پر صرف ان کا پہلا نام لکھا ہوا تھا۔حالیہ مہینوں میں شام اور عراق کے عسکریت پسندوں کے زیر قبضہ رہنے والے علاقوں سے ایسی ہی اجتماعی قبریں دریافت ہو چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :