افغانستان، کابل میں بم دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک، 57 زخمی

اتوار اپریل 14:30

کابل۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے ایک بم دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 12 ہو گئی جبکہ 57 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان حکام کے نے کہا ہے کہ یہ دھماکا کابل کے مغربی حصے کے علاقے دشتِ برخی میں واقع ووٹروں کے ایک رجسٹریشن سنٹر میں ہوا اور یہ بظاہر ایک خودکش حملہ تھا۔یہاں زیادہ تر مکینوں کا تعلق ہزارہ برادری سے ہے جو متعدد بار ایسے مہلک حملوں کا نشانہ بن چکی ہے۔افغان وزارت صحت کے مطابق اس دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بارہ ہو گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 60کے قریب بتائی جا رہی ہے۔ابھی تک کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔