شام میں کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ کرنے والوں کے خلاف بھر پور کارروائی کرنے کی ضرورت ہے جس کے لیے سلامتی کو نسل کو متحد ہوکر کوئی را ہ نکالنی چاہیے

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹو نیو گوئٹرس کی سویڈن میں صحافیوں سے گفتگو

اتوار 22 اپریل 2018 14:40

سٹاک ہوم ۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹو نیو گوئٹریس نے کہا ہے کہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ کرنے والوں کے خلاف بھر پور کارروائی کرنے کی ضرورت ہے، سلامتی کو نسل کو متحد ہوکر کوئی را ہ نکالنی چاہیے تاکہ بین الاقوامی قانون کے مطابق یہ ہتھیار استعمال کرنے والوں کو سزادی جاسکے ۔

(جاری ہے)

سویڈن میں عالمی ادارے کے آنجہانی سیکرٹری جنرل ڈاگ ہیمر شولڈ کے گھر پر سلامتی کونسل کے اراکین کے اعزاز میں تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گوئٹریس نے کہا کہ ہم ان ہتھیاروں کا استعمال کرنے والوں کو سزاضرور دینا چاہتے ہیں ،شام کے دیرینہ حل طلب مسئلے کو حل کرنے کے لئے بہت کچھ کرنا ہو گا ۔انھوں نے کہا کہ سویڈن میں بند کمرے میں ہونے والے اجلاس میں کے سیشن میں اراکین کو یہ ثابت کرنے کا موقع ملاہے کہ یہ ادارہ اس وقت ہی موئثر ثابت ہو سکتا ہی جب اس کے رکن ممالک متحد ہو کر کام کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ ہم کئی پہلوئوں پر ابھی تک سلامتی کونسل کو متحد کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :