ساہیوال‘ڈاکوئوں نے دو بیوپاریوں سے 65ہزار 900رو پے کی نقدی ،مو ٹر سائیکل اور لیپ ٹاپ لوٹ لیا

اتوار 22 اپریل 2018 15:10

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) نواح میں ڈاکوئوں نے دو بیوپاریوں سے 65ہزار 900رو پے کی نقدی ،مو ٹر سائیکل اور لیپ ٹاپ لوٹ لیا ۔

(جاری ہے)

چک 66/GDکے قریب ایک بیوپاری الیسا س مسیح سے بر ساتی پل پر ناکہ لگا کر چارڈاکوئوں نے مو ٹر سائیکل نمبر 5218/SLOاور نقدی 32ہزار 500روپے پستول دکھا کر چھین لی اور باندھ کر کھیت میں پھینک دیا اور چارا ور راہگیروں کو بھی لوٹا ۔محلہ کمیر میں چار ڈاکوئوں نے ایک بیوپاری نذیر احمد سے پستول تان کر نقدی 33400اور لیپ ٹاپ چھین لیا اور دو مقدمات 397,392ت پ درج کر لئے ۔