ساہیوال‘گیسٹرو سے تین افراد جاں بحق‘ 51ہسپتال دا خل ‘پندرہ کی حالت نازک

اتوار 22 اپریل 2018 15:10

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) گیسٹرو سے تین افراد جاں بحق 51ہسپتال دا خل پندرہ کی حالت نازک ہے ۔گیسٹرو کی مرض دن بدن زور پکڑ رہی ہے گز شتہ چو بیس گھنٹوں کے دوران 51گیسٹرو کے مریضوں کو ہسپتال دا خل کرایا گیا لیکن چک 135/9Lکی 60سالہ رسولاں ،قصبہ نور شاہ کا 60سالہ منظور حسین،پاکپتن چوک ساہیوال کی ارشاد بی بی 65سالہ ایمر جنسی وارڈ میں دم توڑ گئے ۔

(جاری ہے)

چلڈرن وارڈ اور ایمر جنسی گیسٹرو کے 51مریضوں کو دا خل کر دیا گیا چلڈرن وارڈ میں ایک بیڈ پر تین تین بچے پائے گئے گیسٹرو وارڈ میں مریضوں کو سٹریچر پر لٹکایا گیا ہے پندرہ کی حالت نازک ہے۔

متعلقہ عنوان :