احمد یار ‘قدرتی آفات کا کوئی ٹائم فریم مقرر نہیں ‘ڈپٹی کمشنر

قدرتی آفات کے نقصانات سے بچائو کیلئے تمام وسائل بروائے کار لائے جائیں گے

اتوار 22 اپریل 2018 15:10

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) قدرتی آفات کا کوئی ٹائم فریم مقرر نہیں ہے قدرتی آفات کے نقصانات سے بچائو کیلئے تمام وسائل بروائے کار لائے جائیں گے ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے زیر صدارت اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ ممکنہ سیلاب کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کو یقینی بنائیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 ناصر حسن نے ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122کی طرف سے تیاریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ریسکیو 1122کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے آخر میں فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے ریسکیو 1122اہلکار محمدعرفان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے درجات بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اورنواحی گائوں41/EB میں حاجراں بی بی کو وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے پچا س ہزار روپے کا چیک بھی دیا-