چین ، ڈریگن بوٹ ریس میں حادثہ، 17 افراد ہلاک،40کو بچالیاگیا

حادثے کے وقت کشتیاں ریہرسل کر رہی تھیں ،بروقت امدادی کارروائیوں سے درجنوں زندگیاں بچ گئیں

اتوار 22 اپریل 2018 15:10

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) چین میں ڈریگن بوٹ آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں 17 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ چالیس کو بچا لیا گیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین میں ڈریگن بوٹ آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں 17 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ چالیس کو بچا لیا گیا،۔

(جاری ہے)

حادثہ صوبہ گوانگ شی میں پیش آیا، کشتیاں پریکٹس کر رہی تھیں کہ اس دوران آپس میں ٹکرا گئیں۔حادثے میں 17 افراد زندگی کی بازی ہارگئے، ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے 40 افراد کو بچا لیا، ریسکیو کوششوں میں دوسو امدادی کارکنوں نے حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :