آزادکشمیر کو ماڈل سٹیٹ بنانے کیلئے سروس سٹرکچر کی بہتری ، سیاحت تعلیم صحت کی بہتری اور بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں‘بیرسٹر افتخار گیلانی

اتوار 22 اپریل 2018 15:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) آزادکشمیر کے وزیر تعلیم سکولز و کالجز اور ایم سی ڈی پی بیرسٹر افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کو ماڈل سٹیٹ بنانے کیلئے سروس سٹرکچر کی بہتری ، سیاحت تعلیم صحت کی بہتری اور بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیںاداروں کو مضبوط بنا کر ہی ایک اچھا نظام قائم ہو سکتا ہے میرٹ کا قیام کر کے حکومت نے اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے کام کر کے دکھایا ہے حکومت کی پالیسیوں پر عوام کو بھرپور اعتماد ہے موجودہ حکومت نے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار مہیا کیا ہے ماضی میں کی گئی سیاسی بھرتیوں نے انتظامی ڈھانچہ کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا پہلی مرتبہ وفاقی سطح پر آزادکشمیر سے متعلقہ معاملات پر وفاق نے مثبت اور عملی پیش رفت کی ہے آزادکشمیر سے پٹواری کلچر کا خاتمہ کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ دیہی علاقوں کے عوام کو شہری علاقوں کے برابر ترقی کے مواقع فراہم کرنے کیلئے موجودہ حکومت نے وزیراعظم کمیونٹی انفراسٹرکچر پروگرام کے تحت تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز کیا ریاست کے ہسپتالوں میں ہزاروں مریض ایمرجنسی سروسز سے مستفید ہو رہے ہیں صحت کے شعبہ میں مزید انقلابی اقدامات اٹھائے جائیں گے مسلم لیگ ن نے آزادکشمیر کے ترقیاتی بجٹ میں ریکارڈ اضافہ کیا جو کہ ہماری حکومت کی بڑی کامیابی ہے آزادکشمیر کے عوام کو مسائل سے نکالنے کیلئے بجٹ میں اضافہ کرکے تمام علاقوں میں بلا تخصیص ترقی کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ عوام کے مفاد میں حکومتی اقدامات سے ہماری آئندہ نسلیں مستفید ہوں گی عوام کو بااختیار بنانے کیلئے سہولیات کی فراہمی اور اصلاحات کا عمل جاری رہے گا حکومت نے پونے دو سال کے عرصہ میں جاندار فیصلے کئے جن کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں -