عوامی شکایات کاازالہ کرنے کے لیے مجسٹریٹ اورپولیس افسران اپنے فرائض کی ادائیگی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کریں‘ڈپٹی کمشنر میرپور
ضلع میرپور جو اوورسیز کاضلع ہے کوامن کاگہوارہ بنایاجائے۔منگلا پل ، دھان گلی اور علی بیگ پل پرچیکنگ کے نظام میں مزید بہتری لائی جائے‘سردار عدنان خورشید
اتوار 22 اپریل 2018 15:10
(جاری ہے)
مجسٹریٹ اور پولیس افسران اپنی ذمہ داریاں قانون وقاعدے کے مطابق سرانجام دیتے ہوئے لوگوں کے فوری حل طلب مسائل حل کریں تاکہ حکومت کی طرف سے گڈگورننس کے عمل کے اثرات عوام کونظرآئیں۔
ان خیالات کااظہار انھوں نے مجسٹریٹ اور پولیس افسران کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایس ایس پی سید ریاض حیدربخاری،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل راجہ محمدفاروق اکرم خان، اسسٹنٹ کمشنرمیرپور ساجد حسین، اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال،افسرمال راجہ ایاز احمدخان، تحصیلدار چوہدری ربنواز، ڈی ایس پی ندیم عارف، ضلع بھرکے ایس ایچ او صاحبان، ٹریفک سارجنٹ بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنرسردارعدنان خورشید خان نے کہاکہ مجسٹریٹ صاحبان اور پولیس افسران نیشنل ایکشن پلان کی عملداری کے سلسلہ میں بھرپوراقدامات اٹھائیںاورضلع بھرسے غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کے انخلاء کویقینی بنائیں۔ انھوںنے کہاکہ عوامی شکایات کافوری ازالہ کیاجائے۔عوام کوجہاںکہیںکوئی پریشانی اور شکایت ہیں اس کا تدارک کیاجائے۔ روزمرہ کی اشیاء جن میں پھل ،سبزیاں، دودھ ،دہی ،گوشت اور دیگراشیاء ضروریہ شامل ہیں ان کے ریٹس کی پڑتال میں کوئی کوتاہی یالاپرواہی نہ برتی جائے ۔ عوام الناس کوحفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیاء ضروریہ کی فراہمی کویقینی بنایاجائے۔ ضلع بھرمیں ٹریفک کے نظام کی پڑتال کے لیے موثراقدامات اٹھائے جائیں، پبلک ٹرانسپورٹ سے اوورلوڈنگ کاخاتمہ ،بغیر کاغذات وروٹ پرمٹ کے گاڑیوں کی پڑتال کی جائے۔ بغیرہیلمٹ کے موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ایس ایچ او صاحبان اپنے اپنے تھانے کی حدود میں غیرریاستی افراد کی رجسٹریشن کے عمل کوتیز کریں ۔ انھوںنے سمرٹورازم فیسٹیول اور دربارعالیہ کھڑی شریف کے سالانہ عرس کے موقع پرسکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی بھی ہدایات دیں۔سمرٹورازم فیسٹیول کوکامیاب کرنے کے لیے انتظامیہ اورپولیس فیسٹیول کمیٹیوں کے ساتھ بھرپورتعاون کرے تاکہ یہ فیسٹیول مثالی فیسٹیول ثابت ہواور لوگوں کی صحت مندانہ تفریح سہولیات میں دلچسپیاں مزیدبڑھیں۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.