پنشنرزحضرات ناظم اعلٰی حسابات آزاد کشمیروکشمیرکونسل محمد ایاز کے پنشنرز کے لئے کئے گئے اقدامات پر شکر گزار ہیں‘رہنماء پنشنرز ایسوسی ایشن

اتوار 22 اپریل 2018 15:10

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) ضلع بھمبراورمیرپورپنشنرز ایسوسی ایشن کے کنونیئر ریٹائرڈ ڈائریکٹر امورحیوانات ڈاکٹر عبدالمالک،DIG ریٹائرڈ جیل خانہ جات راجہ عبدالرزاق ،ریٹائرڈ ناظم زراعت مرزا خالد محمودنے کہاہے کہ ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس میرپور میں دوران سروس وفات پا جانے والے ملازمین کے ورثاء اور ریٹائر ہونے والے جملہ ملازمین کی سہولت و پنشن کے معاملات کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی خاطر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر میرپور مختار علی بٹ کی زیر نگرانی-پنشنرز سہولت سیل "Pensioners Facilitation Cell " قائم کرنااحسن اقدام ہے۔

پنشنرزحضرات ناظم اعلٰی حسابات آزاد کشمیروکشمیرکونسل محمد ایاز کے پنشنرز کے لئے کئے گئے اقدامات پر شکر گزار ہیں۔

(جاری ہے)

جن میںپنشن کی کمپیوٹرائزیشن ،ادائیگی بذریعہ DCS (ذاتی بینک اکائونٹس)،پنشنرز کو ان کی پنشن بغیر اکائونٹ آفس جائے ادائیگی، وقت، قطار اور انتظار کی قید سے آزاد ادائیگی نظام، ، پنشنرز کو بروقت PPO کی اجرائیگی،پنشنرز کی شکایات کی فوری دادرسی،پنشنرز کو ان کی پسند کے بینک سے ذاتی بینک اکائونٹ کے ذریعے پنشن کی ادائیگی اور پنشنرز کو حکومت کی طرف سے پنشن میں کئے گئے وقتاً فوقتاً اضافہ جات کا خود بخود(خودکار نظام کے تحت) شامل کرنا قابل ذکر اقدامات اور سہولیات ہیں ۔

ان سہولیات کی فراہمی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔درازی عمر اور ترقی عہدہ کے لئے دعا گو بھی ہیں۔ پنشن کی کمپیوٹرائزیشن سے ملازمین کو بہت زیادہ سہولیات میسر آئی ہیں۔ان خیالات کا اظہارانھوںنے پنشنرز ایسوسی ایشن ضلع میرپور و بھمبر کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈاکٹر خواجہ بشیر ریٹائرڈ ریڈیالوجسٹ ،کوثر رحمت صدیقی ،عزیر مغل ریٹائرڈ اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعلیم،چوہدری محمد اعظم ریٹائرڈ سیکرٹری حکومت آزاد کشمیر،مرزا فضل حسین ریٹائرڈ پروفیسر، متحرمہ تسلیم ظفر ریٹائرڈ صدر معلمہ ، متحرمہ کوثر رحمت صدیقی ،راجہ مزمل حسین ریٹائرڈ صدر معلم، چوہدری اعظم ظفر ریٹائرڈ صدر معلم ،منظورحسین ریٹائرڈ پروفیسر، ٖفیض الوحید ریٹائرڈ صدرمعلم، ڈاکٹر محمد اشرف ریٹائرڈ APMO ،ڈاکٹر عنائت اللہ چائلڈ سپشلسٹ، ڈاکٹر انور محمود سلہریا ریٹائرڈ انستھسزیا سپشلسٹ، ڈاکٹر محمد صادق ریٹائرڈ آئی سپشلسٹ، اللہ دتہ ڈار ریٹائرڈ صدرمعلم ، علیم اللہ ڈار صدر معلم ریٹائرڈ ،،محمد رفیق خاک ریٹائرڈ پرنسپل،عبدالقیوم ریٹائرڈ پرنسپل،محمد اکرم ناز ریٹائرڈ پرنسپل، مرزا عبدالوحید ریٹائرڈ صدر معلم ، راجہ طارق حسین ریٹائرڈ پرنسپل ،قاری ناظم حسین ریٹائرڈ قاری، غلام نبی ریٹائرڈ مدرس کے علاوہ پنشنرز ایسوسی ایشن کیعہدداران،متعدد پنشنرز نے شرکت کی اور مندرجہ بالا اقدامات کو سراہا اور ناظم اعلٰی حسابات آزاد کشمیرسے مطالبہ کیا کہ پنشنرز کو سروس کارڈ کی طرز پر پنشنرزشناختی کارڈ کا اجراء فرمایا جائے اس کے لیے اگر کارڈ کی قیمت پنشنرز کواداکرناپڑے تو اس کے لیے بھی پنشنرز کو کوئی اعتراض نہیں ہے تاکہ کارڈ کی اجرائیگی پرحکومت پرکوئی اضافی بوجھ نہ پڑے اور پنشنرز اپنی شناخت بطور پنشنرز کروا سکیں۔