حکومت کوئٹہ شہر اوشہریوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر بھر پور توجہ دے رہی ہے، ڈیو یلپمنٹ پروگرام کوئٹہ سٹی پروجیکٹ کے تحت سڑکوں کی توسیع کے دوران شہر میں ٹریفک کے نظام کو رواں دواں رکھنے کے ساتھ ساتھ عوام کو دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے متعلقہ محکموں کے ساتھ مربوط روابط رکھے جائیں تاکہ کسی قسم کے درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کیا جاسکے چیف سیکریٹری بلوچستان اورنگزیب حق

اتوار 22 اپریل 2018 15:30

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) کوئٹہ شہر کی ترقی کے خصوصی پیکج کے تحت منصوبوں پر عملدرآمد کے مختلف پہلوؤں کاجائزہ لینے کیلئے چیف سیکریٹری بلوچستان اورنگزیب حق کی زیر صدارت ایک اجلاس ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات، سینئرممبر بورڈ آف ریونیو ، سیکریٹری ریونیو بورڈ ، ریجنل پولیس آفیسر و ڈی آئی جی کوئٹہ ، سیکریٹری اطلاعات ، سیکریٹری کیو ڈی اے ، کمشنر کوئٹہ ڈویژن، ایس ایس پی ٹریفک اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلیٰ آفیسران بھی موجود تھے اس موقع پر چیف سیکریٹری بلوچستان نے سریاب سے ایئر پورٹ کے منصوبے پر عملدرآمد کے دوران آنے والے مراحل سے متعلق اقدامات شیئر کیئے ۔

جبکہ سریاب کے علاقے میں رابطہ سڑکوں ، گلیوں کی تعمیر کے امور کا بھی جائزہ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

پروجیکٹ ڈائریکٹر علی احمد مینگل نے اجلاس کو منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔ چیف سیکریٹری نے کہا کہ ترقیاتی پیکج پر عملدرآمد کے دوران شہریوں کی آسانی کو مد نظررکھا جائے ۔ اور تمام بنیادی سہولتوں کی تسلسل کے ساتھ فراہمی کو یقینی بنایا جائے اورتمام شعبوں میں کام کے بہتر معیار کو ملحوظ خاطر رکھا جائے تاکہ عام آدمی کو کسی قسم کی تکلیف نہ کرنی پڑے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کوئٹہ شہر اوشہریوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر بھر پور توجہ دے رہے ہیں ۔ کوئٹہ شہری ترقی اور عوام کے بہبود کی دلچسپی اور توجہ کا نمایاں ثبوت کوئٹہ پیکج پر عملدرآمد ہے چیف سیکریٹری نے ہدایت کی کہ ڈیو یلپمنٹ پروگرام کوئٹہ سٹی پروجیکٹ کے تحت سڑکوں کی توسیع کے دوران شہر میں ٹریفک کے نظام کو رواں دواں رکھنے کے ساتھ ساتھ عوام کو دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے متعلقہ محکموں کے ساتھ مربوط روابط رکھے جائیں تاکہ کسی قسم کے درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کیا جاسکے ۔