کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2افرادلاک جبکہ ایک پولیس اہلکارزخمی

اتوار 22 اپریل 2018 15:30

کوئٹہ۔ 22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2افراد ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکارزخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر اختر آباد کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہزارہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی2افرادمحمد علی اور محمد زمان کو ہلاک جبکہ پولیس اہلکارسفرعلی کو زخمی کردیااورموقع سے فرار ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرنٹیر کور کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی نعشوں اورزخمی کو فوری طور پر بولان میڈیکل ہسپتال پہنچادیا گیا جہاں نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔