پنجاب میں بارشیں گندم کی فصل کو نقصان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 22 اپریل 2018 15:49

پنجاب میں بارشیں گندم کی فصل کو نقصان
فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 اپریل۔2018ء) پنجاب میں ہونی والی حالیہ بارشوں نے موسم تو خوشگوار بنا دیا لیکن گندم کی فصل کو نقصان ہو رہا ہے۔ گندم کی فصل تیار ہے لیکن بارشوں کے باعث اس کی کٹائی بھی تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔کسانوں کا کہنا ہے کہ موسم نے ان کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ادھر زرعی ماہرین نے کہا کہ کسان کو گندم کی کٹائی شروع کرنے سے قبل موسمی حالات سے مکمل باخبر رہنا چاہیے۔

بارش سے کھڑی فصل کو نقصان کم اور کٹائی کی گئی فصل کو نقصان زیادہ ہوتا ہے۔کسان اگر ہدایات پر عمل کریں تو نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے حکام کی یہ پیش گوئی کسانوں کیلئے حوصلہ افزا ہے کہ آنے والے دنوں میں بارشوں کا زیادہ امکان نہیں جبکہ موسم خشک اور گرم رہے گا۔

متعلقہ عنوان :