کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 118 روپے 20 پیسے کی نفیساتی حد عبور کرگئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار اپریل 15:49

کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 118 روپے 20 پیسے کی نفیساتی حد عبور کرگئی
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 اپریل۔2018ء) اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 118 روپے 20 پیسے کی نفیساتی حد عبور کرگئی۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق ڈالر کی طلب میں غیر معمولی اضافے کے باعث مارکیٹ سے گرین کرنسی غائب ہو گئی ہے جس ایک بڑی وجہ حکومت کی جانب سے اراضی خریدتے وقت ذرائع آمدن ظاہر کرنے کی پابندی بھی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے مداخلت پر 20 اپریل کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 115 روپے 65 پیسے تک محدود رہی مگر گزشتہ روز ڈالرکی قیمت مارکیٹ میں 118روپے کی نفسیاتی حد کو عبور کرگئی۔گزشتہ 4 مہینوں میں روپے کی قدر میں مجموعی طور پر 9.5 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ اس سے قبل بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اچانک اضافہ ہوا تھا اور ڈالر 110 سے 111 روپے تک پہنچ گیا تھا، جس کا اثر مختلف اشیاءکی قیمتوں پر دیکھا گیا۔ ڈالر کی قدر میں اضافے کے بعد مہنگائی کی سطح میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سمیت درآمد شدہ اشیاءکی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :