سعودی عرب کا عمرہ زائرین کو30دن قیام کی اجازت دینے کا اعلان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 22 اپریل 2018 15:49

سعودی عرب کا عمرہ زائرین کو30دن قیام کی اجازت دینے کا اعلان
اسلام اباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 اپریل۔2018ء) ماہ شعبان اور رمضان میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی۔

(جاری ہے)

سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے قیام میں کمی کردی تھی ، فیصلے پر نظرثانی کر کے عمرہ زائرین کے قیام کی مدت 30دن تک بڑھادی ہے۔ماہ رمضان میں عمرہ زائرین کے قیام میں اضافے سے عمرہ زائرین نہ صرف خوب عبادات کر سکیں گے بلکہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں اعتکاف کی خواہش رکھنے والے افراد اعتکاف میں بھی بیٹھ سکیں گے۔