نواز شریف اور مریم نواز لندن سے وطن واپسی کے لیے روانہ ہو گئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار اپریل 15:53

نواز شریف اور مریم نواز لندن سے وطن واپسی کے لیے روانہ ہو گئے
لندن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 اپریل۔2018ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز لندن ہیتھرو ائیرپورٹ سے وطن واپسی کے لیے روانہ ہو گئے وہ کل احتساب عدالت میں پیش ہونگے۔لندن میں اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کے لیے موجود سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز صحافیوں سے بات کیے بغیر اپنی رہائش گاہ سے ہیتھرو ائیرپورٹ کیلئے روانہ ہوئے جہاں وہ آج رات غیر ملکی ائیر لائن کے ذریعے بے نظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہیتھرو ائیرپورٹ پہنچ گئے ہیں اور کچھ ہی دیر میں اسلام آباد کیلئے روانہ ہوں گے اور وطن پہنچ کر عدالت میں پیش ہوں گے۔ الوداع کہنا سب سے مشکل کام ہے۔۔نواز شریف غیرملکی ائیرلائن کی پرواز کیو آر 632 سے رات ایک بج کر45منٹ پر بینظیر ایئرپورٹ پہنچیںگے۔واضح رہے کہ اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کے لیے منگل کے روز مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اپنی بیٹی مریم نواز،، داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور نواسی ماہ نور کے ہمراہ لندن گئے تھے، شریف خاندان کی جانب سے احتساب عدالت میں حاضری سے استثنی کی درخواست بھی دائر کی گئی جو عدالت نے مسترد کردی تھی۔