مقبوضہ کشمیر: تحریک حریت کی پارٹی رہنما اور طلبائ کی گرفتار ی کی شدید مذمت

خوف ودہشت کا ماحول قائم کرکے کشمیریوں کو تحریک آزادی سے دستبردار نہیں کیا جاسکتا

اتوار 22 اپریل 2018 16:00

سرینگر۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) مقبوضہ کشمیر میںتحریک حریت جموںو کشمیر نے پارٹی رہنمائوں عاشق حسین نارچور، اشفا ق احمد کوتوال اور آصف داو دچھاپوں کے دوران گرفتار کرنے،بھارتی فورسز کی طرف سے اسلام آباد قصبے میں طلباء پر تشدد کرنے، املاک کو نقصان پہنچانے اور پلوامہ کے علاقوں کوئل اور سرنو میں طلباء کو ان کے گھروں پر چھاپوں کے دوران گرفتار کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق تحریک حریت کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں بھارتی فورسز کی ان کارروائیوں کو انسانی حقوق کی بدترین پامالی قرار دیاہے۔ انہوںنے کہا کہ حریت رہنمائوں اور کارکنوں کے اہل خانہ کو ہراساں کرنے سے انہیںمرعوب نہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارتی پولیس نے ماضی میں بھی دیکھا ہے کہ پوری وادی کو جیل خانے میں تبدیل کرنے اور خودف ودہشت کا ماحول قائم کرنے سے کشمیری قوم آزادی کی تحریک سے دستبردار نہیں ہوئی اور نہ آئندہ ایسا ہوگا۔

تحریک حریت جموںو کشمیر نے ضلع بڈگام کے علاقے باتری گام چاڈورہ سے تعلق رکھنے والے شہید محمد یونس گنائی کی برسی پر اٴْن کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کا بہایا ہوا لہوقوم کے پاس امانت ہے اور اس امانت کی حفاظت کرنا ہماری ملی ذمہ داری ہے۔