مقبوضہ کشمیر: کٹھوعہ کیس کا مقدمہ عدالت عالیہ میں یا اس کی نگرانی میں چلایا جائی: بار ایسوسی ایشن

اتوار 22 اپریل 2018 16:00

سرینگر۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) مقبوضہ کشمیر میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کٹھوعہ میں کم سن بچی آصفہ کی بے حرمتی اور قتل کیس میں انصاف کے تقاضوں کو پوا کرنے کے لیے مقدمے کو عدالت عالیہ میں یا اس کی نگرانی میں چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری جی این شاہین نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی مخلوط کٹھ پتلی حکومت مجرموں کو بچانے کے لیے فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کے ناطے جرم میں برابر شریک کی شریک ہے اور وہ قانون کے مطابق انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔

انہوںنے کہا کہ جرم کے ماسٹر مائنڈ اور بی جے پی کے رہنما?ں لال سنگھ ،چندر پریکاش اور بی ایس سلاتھیہ نے آبروریزی اورقتل کے معاملے پر سیاست کی اور قانون و انصاف کی راہ میں روڈے اٹکانے کے لیے فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دی۔جی این شاہین نے ان جرائم کے لیے انہیں گرفتار کرنے اوران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :