مقبوضہ کشمیر: ظفر اکبر بٹ کی بھارتی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے نوجوانوں کی سرینگر کے ہسپتال میں عیادت

اتوار 22 اپریل 2018 16:00

سرینگر۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما اور جموں وکشمیر سالویشن مومنٹ کے چیئرمین ظفر اکبر بٹ نے ضلع پلوامہ کے علاقے کریم آباد میں بھارتی فورسز کی طرف سے عام شہریوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہفتے کو کریم آباد میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے نویں جماعت کے طالب علم فیض فاروق سمیت تین معصوم نوجوان شدید زخمی ہوئے تھے۔

ظفر اکبر بٹ نے اعجاز خان اور منظو راحمد کے ہمراہ سرینگر میں ہڈیوں اور جوڑوں کے ہسپتال میں ان کی عیادت کی۔ انہوں نے ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے آسیہ اندرابی اور ان کی ساتھیوں اور علیل حریت رہنما?ں شکیل احمد بٹ اور ہلال احمد بیگ کی نظربندی کی بھی مذمت کی۔