ْکراچی منی پاکستان ہے، ہمیں اپنی ذاتی مفاد سے بالاتر ہو کر کراچی شہر کی ترقی کے لئے سوچنا ہوگا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو

اتوار 22 اپریل 2018 16:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ کراچی منی پاکستان ہے، ہمیں اپنے ذاتی مفاد سے بالاتر ہو کر اس شہر کی ترقی کے لئے سوچنا ہوگا اور اس کو اس کی پرانی شناخت لوٹانا ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ شاہ سید، مشاہد حسین سید، علی اکبر گجر، کھیل داس کوہستانی اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے کہا کہ مجھے یہاں آکر اچھا لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی اس سے پہلے روشنیوں کا شہر کہلاتا تھا اس کی پرانی شناخت لوٹانے کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہمیں اپنے ذاتی عناد سے بالاتر ہو کر سوچنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کی معیشت کا حب ہے اس شہر میں پاکستان کی تمام قومیتیں آباد ہیں اس لئے اسے منی پاکستان کہا جاتا ہے اور اس کی ترقی ملک کی ترقی ہے اس لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر ہم آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔