کراچی پاکستان کا چہرہ اور عظیم شہر ہے،ہمیں اسے دوبارہ قائد کا شہر بناناہے، دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ بہت حد تک ختم ہوچکی ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا عوامی نیشنل پارٹی کے صدر شاہی سید کی رہائش گاہ پر ظہرانے سے خطاب

اتوار 22 اپریل 2018 16:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کا چہرہ اور عظیم شہر ہے،ہمیں اسے دوبارہ قائد کا شہر بناناہے، دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ بہت حد تک ختم ہوچکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یہاں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی دفتر مردان ہاؤس کے دورے کے موقع پرظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید اور دیگر پارٹی رہنماء و کارکنان بھی موجود تھے۔ شہباز شریف نے کہا کہ کراچی ترقی کے لئے یقین دلاتا ہوں کہ پی ایم ایل (ن) آپ کے ساتھ ہے،ہاتھوں میں ہاتھ دے کر پاکستان کی ترقی کے لئے کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی عروس البلاد اور روشنیوں کا شہر تھا، کراچی کو اس کا کھویا ہوا مقام دلانے کے لئے ہمیں ذتی انا سے ہٹ کر ا کٹھا ہونا ہوگا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں شاہی سید نے اپنی گفتگو میں کہا کہ اب کراچی کے حالات بہتر ہیں، ہمیں کراچی کے مسائل کے حل کے لئے متحد ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی، گیس اور پانی کے شدید بحران کا سامنا ہے۔ شاہی سید نے کہا کہ دشمن ہمیں نسلی اور مذہبی تفریق میں بانٹنا چاہتا ہے، ہمیں متحد ہوکر ان کے مزموم عزائم ناکام بنانا ہے، ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہمارے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محمد شہباز شریف دبنگ انسان ہیں، میں انہیں بہت پسند کرتا ہوں، جو یہ کہتے ہیں وہ کرکے دکھاتے ہیں، عوام بھی ان کی صلاحیتوں کے گرویدہ ہیں۔ شاہی سید نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ آج وہ ہمارے گھر تشریف لائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سب کا ہے، پارلیمنٹ سب سے بالاتر ہے