کیا اسحاق ڈار واقعی بیمار ہیں؟ ایک ویڈیو نے کئی سوالات اٹھا دئیے

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان اتوار اپریل 16:08

کیا اسحاق ڈار واقعی بیمار ہیں؟ ایک ویڈیو نے کئی سوالات اٹھا دئیے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22اپریل 2018ء) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ایک ویڈیو نے ان کی بیماری پر کئی سوالات اٹھا دئیے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اس وقت لندن میں مقیم ہیں۔عدالت نے اسحاق ڈار کو پیش ہونے کا بھی حکم دیا تا ہم وہ عدالت میں یش نہ ہوئے ان کا کہنا ہے کہ وہ بیماری کی وجہ لندن میں زیر علاج ہیں اور پاکستان واپس نہیں آ سکتے۔

(جاری ہے)

لیکن گزشتہ روز سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ن لیگی رہنماؤں کی لندن میں بیٹھک سجائی جس میں اسحاق ڈار خصوصی طور پر شریک ہوئے۔اب سوشل میڈیا پر اسحاق ڈار کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ بظاہر صحت مند نظر آ رہے ہیں۔جس کے بعد ان کی بیماری پر کئی سوالات بھی اٹھ گئے ہیں۔کہ اسحاق ڈار لندن میں نواز شریف سے ملاقات کرنے کے لیے تو جا سکتے ہیں پھر پاکستان آ کر عدالتوں کا سامنا کیوں نہیں کرتے۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے: