لاہور جلسے کے لیے 5 ہزار پاؤنڈ دینے والا ہی عمران خان سے مل سکے گا

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان اتوار اپریل 16:19

لاہور جلسے کے لیے 5 ہزار پاؤنڈ دینے والا ہی عمران خان سے مل سکے گا
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22اپریل 2018ء) صدر پی ٹی آئی لندن نے کپتان عمران خان سے ملاقات کرنے کے لیے قیمت مقرر کر دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان اس وقت لندن میں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی لندن نے عمران خان کے اعزاز میں عشائی کا اہتمام کیا۔صدر پی ٹی آئی لندن نے کپتان عمران خان سے ملاقات کرنے کے لیے قیمت مقرر کر دی۔جس کے مطابق لاہور جلسے کے لیے 5 ہزار پاؤنڈ دینے والا ہی عمران خان سے مل سکے گا۔جب کہ تحریک انصاف خواتین ونگ کی صدر نے اس اقدام پر شدید غصے اور تحفظات کا اظہار کیا ہے۔