وفاقی وزیر دفاع انجینئر خر م دستگیر خان بیجنگ میں شنگھائی تعا ون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اعلی سطحی اجلاس میں شرکت کریں گے

شنگھائی تعا ون تنظیم کے وزرائے دفاع کا اجلاس21 سے 25اپریل تک بیجنگ میںمنعقد ہو رہا ہے

اتوار 22 اپریل 2018 16:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) شنگھائی تعا ون تنظیم کے وزرائے دفاع کا اجلاس21 سے 25اپریل تک بیجنگ میںمنعقد ہو رہا ہے، وفاقی وزیر دفاع انجینئر خر م دستگیر خان چین کے وزیر دفا ع اورسٹیٹ قونصلر جنرل وائی فنگ ہائی کی دعوت پر اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کریں گے۔پاکستان کو بھارت کے ساتھ آستانہ میں 2017 میںہونے والے اجلاس میں شنگھائی تعا ون تنظیم (ایس سی او ) کی مستقل رکنیت کا درجہ ملا تھا ، جبکہ چین روس، قزاخستان، تاجکستان ، کر غزستان اور ازبکستان تنظیم کے دیگر رکن ممالک میں شامل ہیں۔

اس اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران ایس سی او رکن ممالک موجودہ بین الاقوامی اور علاقائی سکیورٹی معاملا ت کے ساتھ ساتھ مشترکہ دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کریںگے۔

(جاری ہے)

خرم دستگیر شنگھائی تعاون کی تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے دفاع کے ہمراہ چین کے صدر ژی جن پنگ (Xi Jin Png) کے ساتھ بھی اہم گروپ ملاقات میں شرکت کریں گے اور وہ شنگھائی تعاون کی تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے دفاع سے علیحدہ علیحدہ دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔وزیر دفاع خرم دستگیر خان عوامی ہیروز کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائیںگے اور اس موسیقی میلہ میں بھی شرکت کریں گے جس میں پاکستان کا فوجی بینڈ بھی حصہ لے رہا ہے۔ ایس سی او بین الحکومتی تنظیم ہے جس کی 15 جون 2001ء میں شنگھائی میں بنیاد رکھی گئی تھی۔