سی ڈی اے مزدور یونین رہنما چوہدری محمد یٰسین و عہدیداران کی پی آئی اے ریفرنڈم میں کامیابی پر پیپلز یونٹی کے مرکزی صدر اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد

اتوار 22 اپریل 2018 16:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یٰسین و دیگر عہدیداران نے پی آئی اے میں ہونے والے ریفرنڈم میں کامیابی پر پیپلز یونٹی کے مرکزی صدر ہدایت اللہ خان اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد پیش کی،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یقینا پیپلز یونٹی کی جیت پی آئی اے کے مزدوروں کی جیت ہے اور ریفرنڈم میں کامیابی ان کی خدمات کا اعتراف ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ پہلے کی طرح آئندہ بھی پیپلز یونٹی کے تمام قائدین مزدوروں کی بہتری اور فلاح و بہبود کیلئے اپنی جدوجہد اور کاوشوں کو جاری رکھیں گے اورپی آئی اے کی نجکاری رکوانے سمیت باہمی گفت و شنید کے ذریعے مزدوروں کے دیگر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں گے تا کہ پی آئی اے جیسا قومی ادارہ بحران سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :