کیسٹرول کنٹرول کرنے والی مشینیں10دن میں منگوانے کا حکم

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 22 اپریل 2018 16:22

کیسٹرول کنٹرول کرنے والی مشینیں10دن میں منگوانے کا حکم
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 اپریل۔2018ء) چیف جسٹس نے پیدائشی طور پر کیسٹرول کی بیماری میں مبتلاءبچوں کے کیس میں 10روز میں علاج کے لئے استعمال ہونی والی مشینیں منگوانے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے پیدائشی طور پر کیسٹرول کی بیماری میں مبتلا بچوں کے علاج نہ ہونے پر ازخو نوٹس کیس کی سماعت کے دوران استفسار کیا کہ ملک بھر کے کسی بھی ہسپتال میں یہ مشین کیوں نہیں لائی گئی؟ کیا انتظامیہ کی ذمہ داری نہیں کہ علاج معالجہ کی تمام ترسہولیات مہیا کی جائیں ؟چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اگر حکومت کے پاس پیسے نہیں تو عدالت خود مخیر حضرات سے پیسے اکھٹے کر لیتی ہے، خواجہ سلمان رفیق کی جانب سے دی جانے والی تسلیوں سے بیماری کا علاج نہیں ہو گا۔

عدالت نے درخواست گزار کی بھی سرزنش کر دی ،چیف جسٹس نےریمارکس دئیے کہ آپ کو بچوں کو استعمال کرتے ہوئے باہر نہیں جانے دیا جائے گا۔عدالت نے حکومت کو 10 روز میں علاج کے لیے استعمال ہونے والی مشین بھی پاکستان میں منگوانے کا حکم دے دیا۔