وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال ڈاؤ ڈینٹل کالج کی نئی عمارت کا افتتاح(آج)کریں گے

اتوار اپریل 16:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیراہتمام ڈاؤ ڈینٹل کالج کی نئی عمارت کا افتتاح وفاقی وزیرداخلہ اور منصوبہ بندی وترقیات پروفیسر احسن اقبال (آج) پیر 23 اپریل کو دوپہر ساڑھے بارہ بجے کریں گے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی وفاقی وزیر کو پروجیکٹ سے متعلق بریفنگ دیں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ڈاؤ ڈینٹل کا لج کی آٹھ منزلہ نئی عمارت بابائے اردو روڈ پر یونیورسٹی کے ڈی ایم سی کیپس سے متصل ہے کالج کی نئی عمارت میں منتقلی کے بعد کالج کے داخلوں کی نشستوں میں اضافہ کرکے پچھتر کردی جائیں گی جبکہ ساتویں منزل دانتوں اور منہ کی بیماریوں کے متعلق ایڈوانس ریسرچ کے لئے مخصوص کی گئی ہے۔ نئی عمارت میں منتقلی کے بعد او پی ڈی سمیت دیگر شعبوں میں مریضوں کو مزید سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :