عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری نے عمران خان کی موجودگی میں صحافی کو دھکا دے مارا

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان اتوار اپریل 16:45

عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری نے عمران خان کی موجودگی میں  صحافی ..
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22اپریل 2018ء) پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان اس وقت فنڈ ریزنگ کے سلسلے میں لندن میں موجود ہیں۔لندن ائیرپورٹ پر عمران خان کا استقبال ان کے قریبی دوست نے کیا۔اس موقع پر صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

اس موقع کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری نجی ٹی وی چینل کے صحافی غلام حسین اعوان کو دھکے مار رہے ہیں اور عمران خا ن کے قریب آنے سے روک رہے ہیں۔ایک صحافی کے ساتھ نامناسب رویہ اپنانے پر لندن میں پاکستانی کمیونٹی اور صحافیوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا جارہا ہے۔