صوبائی حکومت ٹیکسٹ بک بورڈ کے 70 ارب روپے نکا ل کر پشاور میں میٹرو بس طرز کے منصو بے پر لگا رہی ہے،اکرم خا ن درانی

صو بے میں تعلیم و صحت پو کو ئی تو جہ نہیں دی صرف زبا نی جمع خر چ سے کام لیا گیا،کوئی گناہ نہیں کیا، قانونی طریقے سے اسلام آباد میں چھ مسا جد بنا ئیں، وفاقی وزیرکاخطاب

اتوار 22 اپریل 2018 17:11

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) وفا قی وزیر ہا ئو سنگ و تعمیرات محمد اکر م خا ن درا نی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ کی حکومت ٹیکسٹ بک بورڈ کے 70 ارب روپے نکا ل کر پشاور میں میٹرو بس طرز کے منصو بے پر لگا رہی ہے اور کر پشن کے بازار گر م کر رہی ہے ٹیکسٹ بک بورڈ نے رقم نہ ہو نے کی وجہ سے کتا بیں چھا پنا بند کر دی ہیں وہ حق نواز پار ک ڈیر ہ میں غلبہ اسلام کانفرنس سے خطا ب کر رہے تھے ۔

اس موقع پر ٹانک کے ڈیڈیک چیئر مین محمود خا بیٹنی ، ڈسٹرکٹ کونسل میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبید الرحمان موجو د تھے ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ کے پی کے مو جو د ہ و سا بقہ حکومت نے ایک سازش کے تحت جنو بی اضلا ع کو تر قی سے محرو م رکھا ان اضلا ع کو ایک بھی میگا پراجیکٹ نہیں دیا انہوں نے کہا کہ گومل یونیورسٹی سمیت کرک بنو ں ، لکی مر وت میں یونیورسٹیو ں کا قیا م اور ڈیر ہ میں زرعی یونیورسٹی کی منظور جے یو آئی کا بڑا کا رنا مہ ہے انہوں نے کہا کہ میں نے 2002-3 میں بطور وزیر اعلیٰ ثا لثی فیصلے میں واپڈ ا سے رائلٹی کے 110 ارب روپے وصول کئے اور میر ے دور میں کر ک و دیگر اضلا ع سے گیس کے زخا ئر دریا فت ہو ئے جسکی 37 ارب کی رائلٹی کے پی کے کو مل رہی ہے خٹک حکومت کو ئی ایک اپنا کا رنا مہ بتا دے صرف یہ کہہ کر دینا کہ ادارو ں کو ٹھیک کر دیا کیا یہ اس صو بے کے ساتھ انصاف ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے صو بے میں چار ہزار مکتب سکو ل بند کر کے دیہاتوں میں بچوں کو تعلیم سے محرو م کیا اور اب سکولوں میں دا خلو ں کی جھو ٹی تحریک کا واویلا کر کے عوام کو دھو کہ دیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ قانونی طریقے سے اسلام آباد میں چھ مسا جد بنا ئیں نیب نے اسکی تحقیقات کی منظور ی دی میں ایسے کام پھر بھی کرونگا کوئی گنا نہیں کیا میرے آبا ئو اجداد نے اس ملک کیلئے قر با نیا ں دیں جائیدادیں ضبط کرا ئیں میرے ساتھ نیب میر ی قر با نیو ں کا بھی حسا ب کر ے کانفرنس سے جے یو آئی صو بہ کے پی کے کے امیر مولانا گل نصیب خا ن نے کہا کہ ملک میں قومیتو ں کو لڑا کر حکومت پر قبضہ کر نے کی سازشش کی جا رہی ہے سیکولر ازم کی حا می جماعتیں ملک میں طبقا تی جنگ شروع کر نے کے در پے ہیں انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں مغر بی تہذیب کی حا می جما عتو ں اور اسلامی تہذیب کی نمائند ہ جماعتو ں میں ووٹ کی پر چی کے ذریعے جنگ ہو گی عوام ننگی تہذیب کی حا می جما عتو ں کو مستر د کرینگے اور ملک میں غلبہ اسلام ہو گا انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت ملک میں مکمل امن قائم نہیں کیا جا رہا ہے تا کہ عوام خوفزدگی کی زندگی گزار رہے ہیں اور سر نہ اٹھا سکیں انہوں نے کہا کہ دو بندرگا ہیں رکھنے کے باوجود یہاں کی 40 فیصد عوام غر بت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خیبر پختونخواہ مولانا لطف الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت پر پہلا حملہ امپائر کی انگلی پر نا چنے والی پی ٹی آئی نے کیا ملک میں اسلامی نظام کو سازش کے تحت نافذ نہیں ہو نے دیا گیا جس میں سیا سی جما عتیں اور ادارے بھی شامل تھے انہوں نے کہا کہ صو بے میں ایک بھی نیا سرکاری ہسپتال نہیں بنایا گیا صرف شوکت خانم ہسپتا ل کو بنا نے کیلئے سر کا ری انتظامی مشینر ی کو استعما ل میں لا یا گیا جو کہ بد یاتنی ہے انہوں نے کہا کہ صو بے میں تعلیم و صحت پو کو ئی تو جہ نہیں دی صرف زبا نی جمع خر چ سے کام لیا گیا موجودہ صوبائی حکومت نے جھو ٹے نعرو ں سے عوام کو محظوض کیا طبقا تی نظام تعلیم کو ختم کر نے کے وعدے جھوٹے ثابت ہو ئے جس کا ثبوت یہ ہے کہ چیف جسٹ آف پاکستان نے کے پی کے کی حکومت کو ناکام حکومت کہا اور حکومت کار کر دگی کو ناقص قرار دیا ۔